کویت سٹی (14 مئی 2026): کویت کے نئے ایئرپورٹ پر ٹرمینل 2 کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹر نورہ المشعان نے بدھ کے روز کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے مسافر ٹرمینل (T2) منصوبے کا فیلڈ معائنہ کیا، تاکہ تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور منصوبے کے مختلف تکنیکی و انجینئرنگ مراحل کا تفصیلی معائنہ کیا جا سکے۔وزارتِ تعمیرات عامہ کے مطابق وزیر نے منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام اور انجینئرز سے کام کی موجودہ پیش رفت، آئندہ منصوبہ بندی اور باقی مراحل میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔اس دوران ان چیلنجز سے نمٹنے کے طریقۂ کار اور منصوبے کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر نورہ المشعان نے اس موقع پر زور دیا کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور معیار اور حفاظتی اصولوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ نیا مسافر ٹرمینل کویت کے سول ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک اسٹریٹجک سنگ میل ہے، جو ملک میں بڑھتے ہوئے فضائی سفر اور ٹرانسپورٹ کی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔