ٹکٹ بکنگ: کویت نے فضائی مسافروں کو خبردار کر دیا

Wait 5 sec.

کویت سٹی (14 مئی 2026): کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی ایئرلائنز سے ٹکٹ بک نہ کروائیں جنھیں ملک میں پروازوں کے لیے باضابطہ اجازت حاصل نہیں ہے۔کویت نیوز ایجنسی کُونا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الراجحی نے کہا کہ فی الحال صرف کویت ایئرویز اور جزیرہ ایئرویز کو پروازیں چلانے کی باضابطہ اجازت حاصل ہے، جب کہ دیگر ایئرلائنز کو ابھی تک کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریشن کے لیے ضروری منظوری نہیں ملی۔عبداللہ الراجحی نے کہا کہ جن مسافروں نے غیر مجاز ایئرلائنز کے ساتھ ٹکٹ بک کروائے ہیں یا مالی لین دین کیا ہے، وہ حکومتی موبائل ایپ سھل (Sahel) کے ذریعے شکایت درج کرا سکتے ہیں، تاکہ متعلقہ ایئرلائنز کے خلاف ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے بڑی خبرانھوں نے مزید کہا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔ کویتی حکام کے مطابق یہ اقدام مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور فضائی آپریشنز کو منظم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سھل ایپ ایئرلائنز اور ٹریول ایجنسیوں سے متعلق شکایات درج کرانے اور ان کی پیروی کے لیے سرکاری الیکٹرانک پلیٹ فارم ہے، جو مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور شکایات کے جلد از جلد حل میں معاون ثابت ہوتا ہے۔