سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے بیٹے پرتیک یادو کا بدھ (13 مئی) کی صبح انتقال ہو گیا ہے۔ وہ محض 38 سال کے تھے اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ’کے جی ایم یو‘ بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پرتیک یادو کے انتقال پر بڑے بھائی اکھلیش یادو اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔श्री प्रतीक यादव जी का निधन, अत्यंत दुखद!ईश्वर दिवंगत आत्मा को शांति प्रदान करे।विनम्र श्रद्धांजलि! pic.twitter.com/weadva9hi4— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) May 13, 2026سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے چھوٹے بھائی پرتیک یادو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’پرتیک یادو جی کا انتقال، انتہائی افسوسناک! بھگوان ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ عاجزانہ خراج عقیدت۔‘‘اکھلیش یادو کے علاوہ ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی پرتیک یادو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تعزیت پیش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ، ’پدم وبھوشن‘، آنجہانی ملائم سنگھ یادو جی کے بیٹے اور یوپی ریاستی خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کا اچانک انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ عاجزانہ خراج عقیدت۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ پربھو شری رام سے دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون اور غم زدہ لواحقین کو اس عظیم دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت فراہم کریں۔‘‘उत्तर प्रदेश के पूर्व मुख्यमंत्री, 'पद्म विभूषण', स्वर्गीय मुलायम सिंह यादव जी के पुत्र एवं उत्तर प्रदेश राज्य महिला आयोग की उपाध्यक्ष श्रीमती अपर्णा यादव जी के पति श्री प्रतीक यादव जी का आकस्मिक निधन अत्यंत दुःखद है। विनम्र श्रद्धांजलि।मेरी संवेदनाएं शोक संतप्त परिजनों के साथ…— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) May 13, 2026اکھلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ اتر پردیش بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری نے بھی پرتیک یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ، پدم وبھوشن آنجہانی ملائم سنگھ یادو جی کے بیٹے اور اتر پردیش خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اس مشکل وقت میں میری گہری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے اور خاندان کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔‘‘उत्तर प्रदेश के पूर्व मुख्यमंत्री, पद्म विभूषण स्वर्गीय मुलायम सिंह यादव जी के पुत्र एवं उत्तर प्रदेश महिला आयोग की उपाध्यक्ष श्रीमती अपर्णा यादव जी के पति प्रतीक यादव जी के निधन का समाचार अत्यंत दुःखद है।इस कठिन समय में मेरी संवेदनाएँ शोक संतप्त परिवार के साथ हैं। ईश्वर…— Pankaj Chaudhary (@mppchaudhary) May 13, 2026ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو نے 38 سال کی عمر میں لی آخری سانسقابلِ ذکر ہے کہ لکھنؤ کے ’کے جی ایم یو‘ میں پرتیک یادو کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کی مکمل ویڈیو گرافی بھی ہو گی۔ اس عمل کے لیے 4 ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پرتیک یادو کی اہلیہ اپرنا یادو کے بھائی پہلے ہی ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ پرتیک یادو کے اچانک انتقال سے سیاسی و سماجی حلقوں سمیت ہر شخص کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔