نومنتخب وزیر اعلیٰ وجے تھلاپتی نے تمل ناڈو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ وجے حکومت کو فلور ٹیسٹ میں 144 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی، جب کہ اپوزیشن پارٹیوں نے فلور ٹیسٹ کی ووٹنگ سے قبل ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹی وی کے کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔144 Total Support For TVK Government, Chief Minister Vijay Wins Floor Test C Joseph Vijay has won the Tamil Nadu Assembly floor test with support from 144 MLAs. Along with backing from Congress, Left parties, VCK and IUML, 22 AIADMK MLAs also extended support to the TVK… pic.twitter.com/z8lyzKKPv2— News18 (@CNNnews18) May 13, 2026واضح رہے کہ 234 رکنی تمل ناڈو اسمبلی میں ٹی وی کے اتحاد سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا، لیکن اس کے پاس اپنے دَم پر اکثریت کا ہندسہ نہیں تھا۔ کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) اور کچھ آزاد و چھوٹی پارٹیوں کی حمایت سے وجے نے حکومت بنائی تھی۔ فلور ٹیسٹ کے دوران اتحاد کو کل 144 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ وجے نے تحریک اعتماد پیش کی۔ بحث کے دوران اقتدار میں شامل اتحادی پارٹیوں نے حکومت کی حمایت میں اپنی بات رکھی، جبکہ اپوزیشن نے کئی معاملات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حالانکہ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی بڑی اپوزیشن پارٹیوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔قابل ذکر ہے کہ ٹی وی کے اسمبلی انتخابات میں 108 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری، لیکن وہ اکثریت کے ہندسے سے 10 سیٹیں پیچھے رہ گئی۔ وجے نے 2 اسمبلی سیٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ انہیں ایک سیٹ خالی کرنی ہوگی، جس سے ٹی وی کے کی سیٹوں کی تعداد گھٹ کر 107 رہ گئی ہے۔ ٹی وی کے کی اتحادی پارٹیوں میں کانگریس کے 5 ارکین اسمبلی، جبکہ سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے اور آئی یو ایم ایل کے 2-2 اراکین شامل ہیں۔ ان سب کو ملا کر اسمبلی میں اتحاد کی کل تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ فلور ٹیسٹ کے دوران وجے کی پارٹی کو 144 اراکین اسمبلی نے اپنی حمایت دی ہے۔