لندن: برطانوی جریدے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید ڈرون فراہم کرنے کی پیشکش کی جنہیں جام نہیں کیا جاسکتا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آپٹک فائبر کے ذریعے استعمال ہونے والے یہ ڈرون خلیج فارس اور دیگر علاقوں میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے تھے۔رپورٹس کے مطابق روس کے مرکزی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (GRU) کے تیار کردہ اس خفیہ منصوبے میں ایران کو 5 ہزار قلیل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور طویل فاصلے کے لیے سیٹلائٹ کی رہنمائی سے چلنے والے نظاموں کی نامعلوم تعداد فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایسے ہی ڈرونز سے روسی افواج نے یوکرین کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔ایران جنگ میں امریکا کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ کانگریس رکن کا بڑا اعترافرپورٹس کے مطابق حاصل ہونے والی دستاویز میں یہ واضح نہیں کہ یہ روس نے ایران کو یہ پیشکش کب کی اور اسے قبول بھی کیا گیا یا نہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔