واشنگٹن: امریکی ڈونلڈ ٹرمپ چین کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ چین پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین جاتے ہوئے جہاز میں ایران کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے پر سوچوں گا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی، میں نہیں سمجھتا کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک سوال پر کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیربہترین شخصیت کے مالک ہیں، پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا۔دوسری جانب چین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران امریکا تنازع ختم کرانے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان پر ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق معاملات مناسب طریقے سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے لیے اپنا حصہ بھی ڈالتا رہے گا۔ایران جنگ میں امریکا کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ کانگریس رکن کا بڑا اعترافاسحاق ڈار نے وانگ یی کو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں سے آگاہ کیا اور مکالمے کے فروغ میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔