ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی

Wait 5 sec.

تہران: ایران میں سی آئی اے اور موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔روئٹرز کے مطابق 32 سالہ احسان کو 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ برس اس کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ایجنسی میزان کے مطابق سپریم کورٹ نے سزائے موت برقرار رکھی۔ جس کے بعد آج اس سزا پر عمل در آمد کیا گیا۔اس سے قبل بھی ایران میں سی آئی اے اور موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔سی آئی اے اور موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں گرفتار ملزم عرفان شکورزادہ کو الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی تھی۔ایران میں موساد کے 4 ایجنٹ گرفتارالجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی ایجنٹ عرفان شکورزادہ پر سفارتی اور حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔ ملزم امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے کام کر رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق عرفان شکورزادہ سیٹلائٹ شعبے سے وابستہ سائنسی ادارے میں امور انجام دیتا تھا۔