بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے. تازہ حملوں میں مزید 13 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 17 اپریل کو اعلان کردہ جنگ بندی کو 17 مئی تک بڑھایا گیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج لبنان میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔لبنانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 13 افراد شہید ہوئے، جن میں ایک فوجی، ایک بچہ اور 2 امدادی کارکن شامل ہیں۔وزارت صحت کے مطابق نبطیہ شہر پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، جن میں سول ڈیفنس کے 2 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔اس کے علاوہ جبشیت کے قریب ایک اور حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے، جن میں ایک فوجی اور ایک شامی شہری شامل ہے۔دو اسرائیلی فوجیوں کو جیل میں ڈال دیا گیااسی طرح بنت جبیل میں ہونے والے تیسرے حملے میں 4 عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔