این رنگا سامی نے پانچویں بار پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا، اے نمشوائم اور ملّاڈی کرشنا راؤ بھی بنے وزیر

Wait 5 sec.

تجربہ کار رہنما اور ’اے آئی این آر سی‘ کے بانی این رنگا سامی نے بدھ (13 مئی) کو پانچویں بار پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ ان کے ساتھ ’اے آئی این آر سی‘ کے ملّاڈی کرشنا راؤ اور بی جے پی کے اے نمشوائم نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے کیلاش ناتھن نے راج نِواس میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں تمام لیڈران کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ این رنگا سامی 4 بار (2001-2006، 2006-2008، 2011-2016 اور 2021 سے اب تک) پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔آسام: ہیمنت بسوا سرما نے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا، 4 اراکین اسمبلی بھی بنے وزیرحلف برداری کی تقریب میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین اور سینئر لیڈر بی ایل سنتوش بھی موجود رہے۔ حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے اتحاد نے جیت درج کر کے اقتدار برقرار رکھا تھا۔ حلف لینے کے بعد وزیر اعلیٰ این رنگا سامی نے کہا کہ ’’مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے پانچویں بار پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔ ہم لوگوں کی بھلائی اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ میری حکومت ہر اس قدم کو نافذ کرے گی، خواہ وہ کسی مخصوص کام میں تیزی لانا ہو یا نئے منصوبے شروع کرنے ہوں، جس سے ریاست کی ترقی میں مدد ملے۔ باقی وزراء بھی جلد ہی اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔‘‘واضح رہے کہ پڈوچیری اسمبلی انتخاب 2026 میں این ڈی اے اتحاد نے 17 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ 30 سیٹوں والی پڈوچیری اسمبلی میں مسلسل دوسری بار این ڈی اے اتحاد کی حکومت بنی ہے۔ آل انڈیا این آر کانگریس  12 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ جبکہ کانگریس-ڈی ایم کے اتحاد کو 6 سیٹیں ملی ہیں، جس میں کانگریس نے ایک اور ڈی ایم کے نے 5 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ دوسری جانب جوزف وجے کی قیادت والے ٹی وی کے اور نیئم مکل کژگم اتحاد کو 3 سیٹیں ملی ہیں۔ اس میں ٹی وی کے نے 2 اور نیئم مکل کژگم نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی وہیں آزاد امیدواروں نے 3 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔پڈوچیری انتخابی نتائج: این رنگاسوامی کی جیت، این ڈی اے اکثریت کے قریبقابل ذکر ہے کہ پڈوچیری اسمبلی انتخاب 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں مکمل ہوا تھا۔ اس کے بعد 4 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ تھٹانچاوڑی اسمبلی سیٹ پر وزیر اعلیٰ این رنگا سامی نے شاندار جیت حاصل کی تھی۔ آل انڈیا این آر کانگریس کے امیدوار رنگا سامی کو 10024 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل ای ونائگم (نیئم مکل کژگم) کو 5583 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح رنگا سامی نے 4441 ووٹوں کے فرق سے کامیابی درج کی تھی۔