اسلام آباد (13 مئی 2026) چین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران امریکا تنازع ختم کرانے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان پر ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق معاملات مناسب طریقے سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے لیے اپنا حصہ بھی ڈالتا رہے گا۔اسحاق ڈار نے وانگ یی کو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں سے آگاہ کیا اور مکالمے کے فروغ میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ سے حالیہ علاقائی صورتحال اور ایران، امریکہ روابط کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی جاری ہے۔ تاہم دونوں جانب سے زبانی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔امریکا کی جانب سے حالیہ تجاویز پر ایرانی تجاویز کو صدر ٹرمپ نے مسترد کر دیا ہے جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ایران جنگ پر امریکا کے کتنے ارب ڈالر خرچ ہوگئے؟ حیران کن انکشاف