اجیت پوار کے طیارے کا جہاں ہوا تھا حادثہ، اسی علاقے میں پھر تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Wait 5 sec.

مہاراشٹر کے بارامتی میں ایک بار پھر تربیتی طیارہ کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بدھ (13 مئی) کو ریڈ برڈ کمپنی کا 2 سیٹر ٹریننگ ایئر کرافٹ اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ حادثہ گوجو بابی گاؤں کی حد میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ بارامتی طیارہ حادثہ: وی ایس آر وینچرز کے چار طیاروں کی پرواز پر پابندی، سول ایوی ایشن کی سخت کارروائیابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں موجود تربیتی پائلٹ محفوظ بتایا جارہا ہے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر مدد کی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ طیارہ گرنے سے علاقے میں کسی بڑے جانی یا مالی کی خبر سامنے نہیں آئی ہے حالانکہ حادثے کے بعد طیارہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔فی الحال یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ طیارہ کس وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ شروعاتی طور پر تکنیکی خرابی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن افسران کا کہنا ہے کہ جانچ پوری ہونے کے بعد اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے جانچ شروع کردی ہے اور طیارے سے متعلق دستاویزات کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔اجیت پوار طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے متعلق سرگرداں روہت پوار کی راہل گاندھی سے ملاقاتVIDEO | Trainer aircraft of private company makes crash landing at Baramati in Maharashtra's Pune district; no casualty reported.#Baramati #MaharashtraNews(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/xGQqyicVVG— Press Trust of India (@PTI_News) May 13, 2026طیارہ گرنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوع کی طرف دوڑ پڑے۔ کئی لوگوں نے حادثے کے مناظر کو اپنے موبائل میں بھی قید کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طیارہ کافی نیچے پرواز کررہا تھا اور اچانک پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا۔غور طلب ہے کہ گوجو بابی گاؤں کا نام اس سے پہلے بھی طیارہ حادثے کی وجہ سے سرخیوں میں رہا تھا۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے متعلق طیارہ حادثہ بھی اسی علاقے میں ہوا تھا۔ اجیت پوار کی 28 جنوری کو بارامتی ہوائی اڈے کے قریب ہوئے طیارہ حادثے میں جان چلی گئی تھی۔ طیارہ ممبئی سے بارامتی جا رہا تھا اور اس میں اجیت پوار اور 4 دیگر افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں سبھی کی موت ہو گئی تھی۔چھتیس گڑھ میں فضائی حادثے کی خبر بے بنیاد قرار، ریاستی حکومت نے کی تردیداس طرح کے واقعات کے مسلسل منظر عام پر آنے سے اب تربیتی طیاروں کے حفاظتتی انتظامات اور تکنیکی جانچ کے حوالے سے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ طیارے کے بلیک باکس اور تکنیکی ریکارڈ کی بھی جانچ کی جاسکتی ہے۔