ابوظبی (13 مئی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے لبنان کی حزب اللہ سے مبینہ روابط کے الزام میں 21 افراد اور اداروں کو اپنی مقامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔یو اے ای کابینہ کے فیصلے کے مطابق 16 افراد اور 5 ادارے حزب اللہ سے تعلق کے باعث بلیک لسٹ کر دیے گئے ہیں، اماراتی سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اس فہرست میں شامل افراد کا تعلق لبنان سے ہے،اداروں میں فلاحی و مالی تنظیمیں بھی شامل ہیں جن کی سخت نگرانی کا حکم دے دیا گیا ہے، کابینہ نے ان سے تمام مالی و تجارتی روابط فوری منجمد کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔صدر امارات شیخ محمد بن زاید کو ٹرمپ اور محمد بن سلمان کا ٹیلیفونیو اے ای نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا، حکام کو مشکوک مالی سرگرمیوں کی نگرانی اور ریکارڈ چیک کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔یو اے ای حکومت کی جانب سے خطے میں امن و استحکام اور شدت پسندی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔