یواےای: عیدالاضحیٰ 2026 کی چھٹیوں کا اعلان

Wait 5 sec.

متحدہ عرب امارات کے پبلک سیکٹر ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔عید کا وقفہ پیر 25 مئی سے جمعہ 29 مئی تک جاری رہے گا جس کے بعد پیر یکم جون کو معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوں گے۔بنگلادیشبنگلہ دیشی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 7 چھٹیوں کا اعلان کردیا ، جس کے تحت 25 سے 31 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔عید کی تعطیلات 25 مئی سے 31 مئی 2026 تک ہوں گی، چھٹیوں کے طویل سلسلے کے پیشِ نظر، ہفتہ 23 مئی کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے، تاکہ دفتری امور متاثر نہ ہوں۔سرکاری دفاتر 23 اور 24 مئی (ہفتہ اور اتوار) کو کھلے رہیں گے، جس کے بعد 25 مئی سے باقاعدہ چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔پاکستانپاکستان میں ذوالحج 1447 ہجری کے چاند اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سپارکو کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔ فلکیاتی حسابات کے تحت نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ اسی شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جس کے باعث صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔سپارکو نے کہا ان فلکیاتی تخمینوں کی بنیاد پر یکم ذوالحج 18 مئی 2026 بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جا سکتی ہے۔ادارے نے واضح کیا کہ یہ تمام اندازے سائنسی اور فلکیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔سپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا