سعودیہ ایئر لائن نے حجاج کیلیے ’حج بغیر سامان‘ سروس کا دائرہ مزید وسیع کر دیا

Wait 5 sec.

کراچی (13 مئی 2026): سعودیہ ایئر لائن نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے سفر کرنے والے حجاج کیلیے ’حج بغیر سامان‘ سروس کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔سعودیہ ائیر لائن کی ’حج بغیر سامان‘ سروس جاری ہے جسے 2026 کے حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت دیگر 145 مقامات کے نیٹ ورک سے سفر کرنے والے 4 لاکھ حجاج تک توسیع دی جا رہی ہے۔وزارت حج و عمرہ کی مطرات ہولڈنگ کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون اور Nusuk پلیٹ فارم اور HalaBag کے ساتھ مکمل ڈیجیٹل انضمام کے ذریعے فراہم کردہ بیکج کے انتظام اور سفری لاجسٹکس کیلیے خصوصی پلیٹ فارم پر مشتمل یہ سروس حجاج کے سفر کو ہموار کر نے کیلیے سعودیہ کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔اس میں ٹیکنالوجی پر مبنی سالوشنز متعارف کروائے گئے ہیں جو طریقہ کار کو بہتر بناتے ہیں اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق حج کے سفری تجربے کو بہتر بنانے اور سروس کے معیار کو بلند کرنے کیلیے آمد سے لے کر روانگی تک بغیر کسی رکاوٹ کے بہتری سفری تجربے کو یقینی بناتے ہیں۔سامان کے بغیر حج سروس مسافروں کو اس مقدس سفر کے دوران سامان کی ہینڈلنگ سے محفوظ رکھتی ہے اور انہیں ذہنی یکسوئی اور اطمینان فراہم کرتی ہے۔Nusuk پلیٹ فارم سے منسلک ہو کر یہ سسٹم حجاج کے تصدیق شدہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے اور خود بخود سامان کا ریکارڈ تیار کرتا ہے جبکہ HalaBag ایک سمارٹ پلیٹ فارم کے ذریعے اس تمام عمل کی نگرانی کرتا ہے جو کہ ہر بیگ کو ایک وقف بارکوڈ کے ذریعے اس کے مالک سے جوڑتا ہے اور تیز شناخت، خودکار چھانٹی، اور ریئل ٹائم ٹریکنگ کویقنی بناتے ہے۔یہ اقدام خاص طور پر پاکستان سے سفر کرے والے حجاج کیلیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس سے ائیرپورٹس پر رش میں کمی آئے گی اور حج کے مصروف اوقات میں جسمانی مشقت بھی کم ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ بہتر ہجوم کے انتظام میں مدد دے گا اور حجاج کو سامان کی دیکھ بھال کے بوجھ سے آزاد، زیادہ سہولت اور آرام کے ساتھ سفر کرے کا موقع فراہم کرے گا۔سعودیہ عازمین حج کیلیے خدمات کی ایک جامع سروس فراہم کرتا ہے جس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ڈیجیٹل سلوشنز شامل ہیں تاکہ سفری طریقہ کار اور بکنگ کے انتظام کو آسان بنایا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ اٹیگریٹڈ گراؤنڈ اور فلائٹ سروسز شامل ہیں جو ہر مرحلے پر ایک ہموار اور آرام دہ سفر کو یقینی بنا نے کیلیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔