انقراء: بیلجیم اور ترکیہ درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 9 اہم معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیلجیئم کے وزیر دفاع تھیو فرانکن نے ان معاہدوں کو دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بیلجیم کے وزیر دفاع تھیو فرانکن نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب یاشر گولر کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد اس پیش رفت کی تصدیق کی۔تھیو فرانکن کا انقرہ میں بیلجیئم کے سفیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ دفاعی اور ایروناٹیکل نیٹ ورکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کا دن ہے۔بیلجیم کی وزارت دفاع کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 6 دفاعی صنعتی معاہدوں پر بدھ کے روز انقرہ میں جبکہ مزید 3 معاہدوں پر پیر کے روز استنبول میں دستخط کیے گئے۔عرب ممالک کا آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کو خطوزارت کے مطابق دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی ’لیٹر آف انٹینٹ‘ پر دستخط کے ذریعے طویل المدتی اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری کی بنیاد رکھ دی ہے۔