’جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے حد بندی بل لایا جا رہا‘، انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر کھڑگے کا بیان

Wait 5 sec.

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پیش نظر ہفتہ (28 نومر) کو انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس میں آر جے ڈی، ٹی ایم سی، آئی یو ایم ایل اور آر ایس پی جیسی سیاسی پارٹیاں شامل ہوئیں جبکہ این سی پی (ایس پی) نے اس میٹنگ سے دوری بنائے رکھی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حد بندی کو جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔Meeting of the INDIA Alliance's floor leaders held today, in the presence of Congress President & LoP in the Rajya Sabha Shri @kharge and LoP Shri @RahulGandhi, to discuss the Delimitation Bill.10 Rajaji Marg, New Delhi pic.twitter.com/JYWLC9kcNq— Congress (@INCIndia) November 28, 2026ملکارجن کھڑگے نے میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ حد بندی بل میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے مفادات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے حد بندی بل لایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں کی تعداد متعلقہ ریاست کو مختص کی گئی کل نشستوں اور اس ریاست میں ایس سی-ایس ٹی کی آبادی کے تناسب کی بنیاد پر طے ہوتی ہے۔ ان کے مطابق آبادی کے تناسب سے نشستیں ہونی چاہئیں۔ اگر ایس سی-ایس ٹی کی آبادی بڑھتی ہے تو اسی حساب سے ان کے لیے مخصوص نشستوں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیے لیکن اس تجویز میں اس کا کوئی التزام نہیں ہے۔परिसीमन बिल में SC/ST के हितों का ध्यान नहीं रखा गया है और उनके साथ नाइंसाफी हुई है। संविधान के आर्टिकल 330 (Reservation of seats for Scheduled Castes and Scheduled Tribes in the House of the People) के मुताबिक- SC/ST की सीटें बढ़नी चाहिए, लेकिन इस बिल में ऐसा कोई प्रावधान नहीं… pic.twitter.com/3qoHnx5gn0— Congress (@INCIndia) November 28, 2026ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر مطلوبہ تعداد پوری کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کو توڑنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نشستوں کی تعداد بڑھا کر ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔ کھڑگے نے بتایا کہ انڈیا بلاک کے تمام لیڈران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا جا رہا آئینی ترمیمی بل جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔आज INDIA गठबंधन के फ्लोर लीडर्स के साथ बैठक हुई। इस बैठक में हमने मिलकर तय किया कि मोदी सरकार जो परिसीमन बिल लेकर आ रही है, वह लोकतंत्र के लिए बहुत बड़ा खतरा है।यह खतरा इसलिए है, क्योंकि BJP लोकतंत्र को ख़त्म कर, पूरी सत्ता हमेशा के लिए अपने हाथ में लेना चाहती है। :… pic.twitter.com/opab6fbC4c— Congress (@INCIndia) November 28, 2026قابل ذکر ہے کہ انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ پارٹی نے میٹنگ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے ساتھ انڈیا بلاک کے فلور لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں حد بندی بل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ہمارا واضح مطالبہ ہے:لوک سبھا کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھی جائے۔لوک سبھا کی موجودہ نشستوں کی تعداد کے مطابق خواتین کو ریزرویشن دیا جائے۔آئندہ 25 سال تک لوک سبھا میں ریاستوں کے درمیان نشستوں کی موجودہ تقسیم برقرار رکھی جائے۔कांग्रेस अध्यक्ष व राज्यसभा में नेता प्रतिपक्ष श्री@kharge और नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi के साथ INDIA गठबंधन के फ्लोर लीडर्स की बैठक हुई। इस बैठक में परिसीमन बिल को लेकर चर्चा हुई। हमारी साफ मांग है ⦿ लोकसभा की वर्तमान संख्या को बरकरार रखा जाए⦿ लोकसभा की वर्तमान… pic.twitter.com/ikJLWwJWNf— Congress (@INCIndia) November 28, 2026