امریکی سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ کا ایران جنگ کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے مالی امداد بند کی جائے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس اس جنگ کی فنڈنگ روک کر صدر ٹرمپ کو تنازع ختم کرنے پر مجبور کرے۔ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ سینیٹر اور سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کی رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی شہری فی گھرانہ پیٹرول اور ڈیزل پر 1,200 ڈالرز سے زائد اضافی خرچ کر چکے ہیں۔ہیکرز نے میزائلوں کے نظام سے منسلک امریکی ایئر فورس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کو ہیک کر لیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کی بھی اپیل کی ہے۔