پٹنہ : بھارت میں بہار کے ضلع سیوان سے تعلق رکھنے والے دو کمسن مدرسہ کے طلبہ کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد متوفی طالب علم کے والد محمد اسلم نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرواتے ہوئے چار افراد کو ملزم نامزد کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 نومبر کو سیوان ضلع کے بڑہریا علاقے کے تیتہلی بازار میں واقع ایک مدرسہ کے پانچ طلبہ چندہ جمع کرنے کے لئے ای رکشا کے ذریعے گوپال پہنچے تھے، واپسی کے دوران بنگرا گاؤں کے پانڈے ٹولی علاقے میں ان کا رکشا خراب ہوگیا۔رکشتہ خراب ہونے پر بعض طلبہ قریب واقع گنے کے کھیت میں چلے گئے اور مبینہ طور پر گنے توڑنے لگے۔ اس پر مقامی افراد نے انہیں روکنے کے لیے تعاقب کیا۔ اس واقعہ کے بعد دو طلبہ محمد زید اور اشرف علی لاپتہ ہوگئے، جبکہ دیگر تین طلبہ واپس مدرسہ پہنچ گئے۔پولیس نے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاش شروع کی۔ 25 نومبر کو 14 سالہ محمد زید کی نعش گوپال گنج کے ایک تالاب کے پاس سے برآمد ہوئی، جبکہ 26 نومبر کو 13 سالہ اشرف علی کی نعش بھی اسی علاقے میں ایک اینٹوں کے بھٹے کے قریب سے ملی۔ دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال متنقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ نعشوں کے ابتدائی معائنے میں جسم پر ظاہری چوٹ کے نشانات نہیں ملے۔ فارنسک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے ہیں اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگی۔پولیس نے تلاش کے دوران ڈرون کیمروں اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی مدد بھی حاصل کی تھی۔معصوم بچوں کے گھر والوں نے اسے قتل کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض بچوں کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ گنے کے کھیت میں پیش آئے واقعہ کے دوران بچوں اور رکشا ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی اور بچوں کو تعاقب کرکے تالاب میں پھینک دیا گیا۔ ان الزامات کی پولیس تحقیقات جاری ہیں۔دیورانی جیٹھانی کے جھگڑے کا خوفناک انجام، شوہروں نے دونوں خواتین کو قتل کر کے جنگل میں دفنا دیااس واقعہ پر مقامی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے اور سیاسی و سماجی رہنما بھی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔