کابل(28 نومبر 2026): افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں ایک مڈل اسکول کے قریب ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 6 طلبہ جاں بحق جبکہ 97 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ شدید دھماکا مڈل اسکول سے متصل ایک رہائشی گھر میں ہوا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچا۔مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ گھر میں کان کنی کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا بارودی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا، جس میں دھماکے کے باعث یہ بڑا جانی نقصان پیش آیا۔واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔