لاس اینجلس: بلیک فرائیڈے پر رعایتی خریداری کے لیے امریکی صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، صارفین مہنگائی کے باعث بڑی رعایتوں کے منتظر ہیں، جب کہ آن لائن خریداری میں 12.8 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔امریکا میں مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتوں کے باعث بلیک فرائیڈے پر خریداروں کو توقع کے مطابق بڑی رعایتیں نہ مل سکیں، تاہم آن لائن خریداری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔روئٹرز کے مطابق، بلیک فرائیڈے کے موقع پر امریکی شاپنگ مالز اور آن لائن اسٹورز پر خریداروں کی بڑی تعداد پہنچی، لیکن پٹرول اور اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان صارفین رعایتی اشیا کی تلاش میں مشکلات کا شکار رہے۔ بعض خریداروں نے دکانوں میں آن لائن خریداری سے زیادہ رعایتیں ملنے کی امید ظاہر کی، تاہم انھیں مایوسی ہوئی۔ایڈوب اینالیٹکس کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بلیک فرائیڈے پر امریکا میں آن لائن خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.8 فی صد اضافے سے 9.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جب کہ ایڈوب نے پہلے 9.2 فی صد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔ دوسری جانب اسٹورز پر خریداروں کی آمدورفت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.4 فیصد کم رہی۔نیشنل ریٹیل فیڈریشن کے سروے کے مطابق 82 فی صد امریکی صارفین تعطیلات کے اخراجات قابو میں رکھنے کے لیے کم قیمت تحائف خریدنے سمیت مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ ادارے نے نومبر اور دسمبر کے دوران ریٹیل سیل کی مجموعی فروخت میں 4.2 فی صد اضافے اور اسے ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔ہیکرز نے میزائلوں کے نظام سے منسلک امریکی ایئر فورس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کو ہیک کر لیارپورٹ کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی شرح 3.8 فی صد ہے، جو گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں تقریباً ایک فی صد زیادہ ہے۔ زندگی گزارنے کے بڑھتے اخراجات اور اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ گراوٹ سے زیادہ آمدنی والے صارفین کے اخراجات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کھلونوں کی صنعت بھی مہنگائی سے متاثر ہوئی ہے اور رواں سال کے آغاز سے اب تک کھلونوں کی قیمتوں میں 13.2 فی صد اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث باربی بنانے والی کمپنی میٹل نے اپنی سالانہ مالیاتی پیش گوئی کم کر دی ہے۔ تاہم پوکیمون اور میجک: دی گیدرنگ کے ٹریڈنگ کارڈز، نیڈو کے نرم کھلونے اور لیگو کی مصنوعات کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا۔ لیگو اسٹورز پر خریداروں کی آمدورفت گزشتہ بلیک فرائیڈے کے مقابلے میں 5 فی صد سے زیادہ رہی، جس میں بچوں کے ساتھ بالغ خریداروں کا بھی نمایاں حصہ تھا۔رپورٹ کے مطابق صارفین مصنوعی ذہانت کی مدد سے رعایتیں تلاش کرنے اور خریداری کرنے لگے ہیں، جب کہ ریٹیل سیلرز بھی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس رجحان کے باعث کرسمس کے قریب مزید بڑی رعایتیں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔