نیویارک: امریکا میں آنے والے شدید سمندری طوفان اور موسلادھار بارشوں نے مشرقی ساحلی ریاستوں میں تباہی مچادی، 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ فضائی اور زمینی سفر میں بھی خلل کا سامنا کرنا پڑا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان اور سیلابی صورتحال کے باعث امریکا بھر میں 500 پروازیں منسوخ اور 3 ہزار سے زائد تاخیر کی زد میں آئیں، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کے بڑے ہوائی اڈے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں ریگن ایئرپورٹ کے رن ویز پر سیلابی پانی جمع ہوگیا، جبکہ لاگارڈیا ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر پروازیں روکنا پڑ گئیں۔رپورٹس کے مطابق طوفان کے سبب بجلی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی۔ طوفان کی شدت کے دوران 9 لاکھ 61 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ کر بجلی کی تاروں اور کھمبوں پر گر گئے، جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، تیز ہواؤں اور ساحلی سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پنسلوینیا اور نیو جرسی کو ملانے والا کموڈور بیری برج جبکہ میری لینڈ کے کئی پل بھی ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔نیویارک شہر کی مشہور سالانہ میسیز تھینکس گیونگ ڈے پریڈ بھی خراب موسم کے باعث متاثر ہوئی۔ پریڈ ملتوی کرکے ہفتہ 28 نومبر تک مؤخر کردی گئی۔واشنگٹن ایئرپورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئےنیویارک اور نیو جرسی کے گورنرز نے شدید سیلاب اور طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی، جبکہ نیویارک شہر اور ورجینیا میں سیلابی پانی میں پھنسی گاڑیوں سے درجنوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔