جس داغی الیکشن کمیشن نے کروڑوں لوگوں کو ووٹر لسٹ سے ہٹایا، اسی کو حد بندی کی ذمہ داری سونپی جا رہی: کانگریس

Wait 5 sec.

انتخابی حلقوں کی حد بندی سے متعلق بل کو کچھ اہم تبدیلیوں کے بعد مرکزی کابینہ سے منظوری مل چکی ہے، جس کے بعد سیاسی ہلچل بہت بڑھ گئی ہے۔ آئندہ پارلیمانی اجلاس میں یہ بل پیش کیا جانا ہے، لیکن انڈیا بلاک اس کے سخت خلاف دکھائی دے رہا ہے۔ آج انڈیا بلاک کی پارٹیوں نے اس سلسلے میں میٹنگ بھی کی، جس میں حد بندی بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کچھ اہم نکات سامنے رکھے اور بل سے متعلق تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جس داغی الیکشن کمیشن نے ملک کے کروڑوں لوگوں کو ووٹر لسٹ سے ہٹایا ہے، اسے ہی حد بندی کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ یہ ہمیں بالکل بھی قبول نہیں ہے۔‘‘जिस दागी चुनाव आयोग ने देश के करोड़ों लोगों को मतदाता सूची से हटाया है। उसे ही परिसीमन की जिम्मेदारी सौंपी जा रही है। ये हमें बिल्कुल भी स्वीकार नहीं है। CEC ज्ञानेश कुमार खुद कटघरे में खड़े हैं और उन्हीं के नेतृत्व में डिलिमिटेशन होगा तो और भी ज्यादा फर्जीवाड़ा होगा। जब… pic.twitter.com/GUjhN9Tp2T— Congress (@INCIndia) November 28, 2026کھڑگے کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار خود کٹہرے میں کھڑے ہیں اور انہی کی قیادت میں حد بندی ہوگی تو مزید بے ضابطگیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’جب ووٹ چوری کے لیے حکم الیکشن کمیشن سے جاتا ہے، تو حد بندی میں یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے آسام اور جموں و کشمیر میں دیکھا ہے کہ مودی حکومت نے کس ڈھنگ سے اپنے فائدے کے لیے وہاں حد بندی کا عمل انجام دیا ہے۔ یہ لوگ صرف اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔‘‘ کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ ’’پہلے مودی حکومت جب حد بندی بل لے کر آئی تھی تب یہ گر گیا تھا، لیکن اس کے بعد الگ الگ پارٹیوں کو توڑا گیا تاکہ ضروری تعداد حاصل کر اقتدار پر قبضہ کیا جا سکے۔‘‘हमने असम और जम्मू-कश्मीर में देखा है कि मोदी सरकार ने किस ढंग से अपने फायदे के लिए वहां परिसीमन का काम किया है। यानी- ये लोग सिर्फ सत्ता को हथियाने की साजिश कर रहे हैं।पहले मोदी सरकार जब परिसीमन बिल लेकर आई थी, तब यह गिर गया था, लेकिन उसके बाद अलग-अलग पार्टियों को तोड़ा गया,… pic.twitter.com/90v4ktrhbs— Congress (@INCIndia) November 28, 2026حد بندی کے بعد بڑھنے والی سیٹوں کا ذکر کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’اگر سیٹیں بڑھا کر 850 کر دی گئیں تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا اور جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ پورا اقتدار اگر بی جے پی کے ہاتھ میں چلا گیا تو یہ لوگ آئین بھی بدل دیں گے۔ اس لیے ہم اس بل کی مضبوطی کے ساتھ مخالفت کریں گے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حد بندی بل میں ایس سی/ایس ٹی کے مفادات کو دھیان میں نہیں رکھا گیا ہے، جو ان کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔नरेंद्र मोदी डिलिमिटेशन बिल से देश में तानाशाही लाना चाहते हैं। जैसे चीन में सभी लोग एक साथ समर्थन में हाथ उठाते हैं, वैसे ही यहां भी नरेंद्र मोदी समर्थन लेकर देश में लोकतंत्र को खत्म करना चाहते हैं। अगर ऐसा हुआ तो सत्ता हमेशा BJP-RSS के पास रहेगी और ये मनुस्मृति से देश को… pic.twitter.com/cwLweMHdRd— Congress (@INCIndia) November 28, 2026وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ’’نریندر مودی حد بندی بل سے ملک میں تاناشاہی لانا چاہتے ہیں۔ جس طرح چین میں سبھی لوگ ایک ساتھ حمایت میں ہاتھ اٹھاتے ہیں، ویسے ہی یہاں بھی نریندر مودی حمایت لے کر ملک میں جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’اگر ایسا ہوا تو اقتدار ہمیشہ بی جے پی-آر ایس ایس کے پاس رہے گا اور یہ منوسمرتی سے ملک کو چلائیں گے۔‘‘