ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے نئی جوہری توانائی سے چلنے والی جوہری آبدوز پرم کو عالمی سطح اور اہمیت کا حامل ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو ایسی طاقتور جوہری آبدوزیں بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے ارخانگیلسک ریجن کے شہر سیویروڈوینسک میں جوہری آبدوز پرم پر پہلی مرتبہ بحری پرچم لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر پیوٹن نے شرکت کی۔ تقریب کے ساتھ ہی آبدوز کو باضابطہ طور پر روسی بحریہ میں شامل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ پرم گزشتہ چھ برسوں کے دوران روسی بحری بیڑے میں شامل ہونے والی یاسین ایم کلاس کی پانچویں جوہری آبدوز ہے۔روسی صدر نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ روس دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو ایسی طاقتور جوہری آبدوزیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو عالمی سطح اور اہمیت کے حامل ہتھیار ہیں۔ایران کا آبنائے ہرمز سے بحرِ ہند تک سمندری حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰصدر پیوٹن نے نئی جوہری آبدوز کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے تفویض کردہ مشنز کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔