اس کان کے ٹھیکیدار حاجی عبدالمتین کاکڑ نے بی بی سی نیوز اردو کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان مزدوروں کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ان کے مطابق ان 11 مزدوروں میں سے سات کا تعلق افغانستان کے علاقے وردگ سے تھا۔ عبدالمتین کاکڑ کے مطابق یہ مزدور تقریباً چھ ماہ بعد چھٹی پر اپنے گھر جا رہے تھے۔ ’ان میں سے ایک افغان مزدور کی چھ ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔‘