سعودی عرب: طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔مملکت کے بیشتر حصوں میں اتوار سے جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور سیلابی ریلے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس پر محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ وادیوں، سیلاب کے خطرے والے علاقوں اور ایسی جگہوں کے قریب نہ جائیں جہاں بارش کا پانی جمع ہو سکتا ہے۔ساتھ ہی، حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔انتباہ قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کی پیش گوئی کے بعد کیا گیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ طوفان اور اولے اور تیز ہوائیں چلیں گی جس سے دھول اور ریت کا طوفان بھی آسکتا ہے۔NCM کے مطابق، ریاض کے علاقے میں بھاری بارش ہونے کی توقع ہے جو ممکنہ طور پر خطرناک علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔تبوک، الجوف، شمالی سرحدوں، مشرقی صوبہ، مدینہ، حائل اور قاسم میں اسی طرح کے حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں درمیانے درجے سے موسلادھار بارشیں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں، خاص طور پر وادیوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتا ہے۔