274 گیندیں پھینکنے کے بعد بھی وکٹ کے لیے ترستے رہے جسپریت بمراہ، رفتار میں کمی نے ہندوستانی ٹیم کی مشکلات میں کیا اضافہ

Wait 5 sec.

جسپریت بمراہ جیسے عالمی معیار کے گیند باز کا مسلسل وکٹیں حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہندوستانی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے، اب تک وہ مسلسل 274 گیندیں پھینک چکے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جس پچ پر تیز گیند بازوں کو سیم موومنٹ مل رہی ہے، وہاں بھی جسپریم بمراہ کو کامیابی نہیں مل سکی۔ بمراہ کو آخری وکٹ ویلنگٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں ملی تھی۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں انہوں نے 26 اوورز گیند بازی کی اور 49 رنز دیے۔Jasprit Bumrah is an experienced bowler. His rhythm is great. The question is about filling up that last column,: India's spin-bowling coach Sairaj Bahutule on the pace spearhead's failure to take a wicket in 270 balls. #INDvsNZ pic.twitter.com/s1mrWJaEGS— Press Trust of India (@PTI_News) November 28, 2026میچ کے دوران جسپریت بمراہ کی گیندوں پر بلے باز کئی بار چکمہ کھائے، لیکن وہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کے خلاف ان کی ایل بی ڈبلیو کی اپیل تکنیکی وجوہات کی بنا پر مسترد ہو گئی۔ ڈیرل مچل کے خلاف شارٹ گیند پر رشبھ پنت کے پاس کیچ لینے کا موقع تھا، لیکن وہ اسے پکڑ نہیں سکے۔دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ہندوستانی ٹیم نے 116 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں، نیوزی لینڈ کے اسکور سے اب بھی 240 رنز پیچھےواضح رہے کہ جسپریت بمراہ کے ٹیسٹ کیریئر میں وکٹوں کے لحاظ سے ان کی اوسط 20.14 ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے اعداد و شمار کافی مختلف ہیں۔ کیوی ٹیم کے خلاف 7 ٹیسٹ میچوں میں ان کی اوسط 42.28 رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر 4 ٹیسٹ میچوں میں یہ اوسط 33.9 ہے۔ ایسے میں کیوی بلے بازوں کے خلاف انہیں متوقع کامیابی نہ ملنا موضوع بحث بن گیا ہے۔ حالانکہ وکٹ نہ ملنے کا یہ دور ان کے لیے نیا نہیں ہے۔ 2021 میں بھی وہ 4 ٹیسٹ میچوں کے دوران مسلسل 284 گیندیں پھینکنے کے بعد وکٹ حاصل کر پائے تھے۔کرائسٹ چرچ میں کچھ مواقع پر جسپریت بمراہ کی گیند بازی کی رفتار کم دکھائی دی۔ پہلے دن نئی گیند سے کیے گئے 2 اوورز میں ٹام بلنڈل اور گلین فلپس نے انہیں آسانی سے کھیلا۔ عام طور پر اپنی یارکر اور تیز رفتار گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے بمراہ اس بار نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے خلاف بھی اتنے مؤثر نظر نہیں آئے۔دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے ملی زبردست ٹکر، پہلے دن کیوی ٹیم کا اسکور 246/5ہندوستانی ٹیم کے اسپن گیند بازی کے کوچ سراج بہوتولے نے بمراہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچ کے مطابق اپنی گیند بازی کی رفتار میں تبدیلی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے دن بمراہ نے 26 بار بلے بازوں کو غلط شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا تھا۔ یہ تعداد ہندوستانی گیند بازوں میں آکاش دیپ کے بعد سب سے زیادہ تھی۔ بہوتولے کے مطابق صرف وکٹوں کی تعداد کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کا اندازہ نہیں لگایا جانا چاہیے۔