لکھنؤ واقع کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں ریگنگ کے معاملے میں انتظامیہ نے سخت کارروائی کی ہے۔ اینٹی ریگنگ کمیٹی کی تحقیقات اور سفارش کے بعد ایم بی بی ایس کے 38 طلبہ کو 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان میں 2025 بیچ کے 36 اور 2026 بیچ کے 2 طلبہ شامل ہیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 2025 بیچ کے 2 جونیئر طلبہ بھی اپنے سینئرز کی ریگنگ میں مدد کر رہے تھے۔ اسی لیے کمیٹی نے انہیں بھی قصوروار قرار دیا۔लखनऊ➡️ भारत समाचार की खबर का दमदार असर➡️ KGMU रैगिंग मामले में 38 छात्र निलंबित➡️ 38 MBBS छात्र 3 महीने के लिए निलंबित➡️ सभी छात्रों पर 25-25 हजार का जुर्माना भी➡️ रैगिंग लेना पड़ा भारी, स्कॉलरशिप रोकी गई➡️ 1 साल के लिए KGMU ने स्कॉलरशिप रोकी➡️ जूनियर छात्रों से सिर… pic.twitter.com/q73Tzwxy8a— भारत समाचार | Bharat Samachar (@bstvlive) November 28, 2026معطلی کے دوران تمام ملزم طلبہ کو کلاس اور ہاسٹل سے باہر رہنا ہوگا۔ قصوروار پائے گئے ہر طالب علم پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک سال تک ان کی اسکالرشپ روکنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی جونیئر طلبہ سے سینئرز کو ’پرنام‘ کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ کے جی ایم یو انتظامیہ نے ریگنگ کی شکایت ملنے کے بعد اینٹی ریگنگ کمیٹی سے معاملے کی تحقیقات کرائی تھی۔کیرالہ: سرکاری کالج میں جونیئر کے ساتھ ریگنگ، متاثر نے بیان درج کرایا، 7 طلبا معطلواضح رہے کہ یہ معاملہ 16 نومبر کو سامنے آئی ایک ویڈیو کے بعد موضوع بحث بنا تھا۔ وائرل ویڈیو میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے طلبہ اور طالبات قطار میں کھڑے نظر آ رہے تھے۔ سب کی گردنیں جھکی ہوئی تھیں۔ جیسے ہی کوئی سینئر طالب علم ان کے سامنے سے گزرتا جونیئر طلبہ بلند آواز میں ’پرنام مہودے جی‘ کہتے تھے اور سینئر طالبات کو دیکھ کر جونیئر طالبات ’پرنام میڈم جی‘ بولتی تھیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ کچھ سیکورٹی اہلکار بھی آس پاس موجود تھے۔ ان میں سے کچھ اپنے موبائل فون سے پورا واقعہ ریکارڈ کرتے نظر آئے۔ قطار کے پاس سے گزرنے والے سینئر طلبہ جونیئرز کو ڈانٹتے اور ہدایات دیتے دکھائی دے رہے تھے۔ اس دوران جونیئر طلبہ سر جھکائے کھڑے رہے۔ ان کے چہروں پر خوف اور گھبراہٹ بھی دکھائی دے رہی تھی۔ریگنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے، یو جی سی کی یونیورسٹیوں کو ہدایتکے جی ایم یو کے ترجمان ڈاکٹر کے کے سنگھ نے کہا کہ جونیئر طلبہ کو ڈرانے، دباؤ ڈالنے یا ان کی توہین کرنے والے کسی بھی واقعے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ ریگنگ سے متعلق کسی بھی واقعے کی اطلاع فوری طور پر اینٹی ریگنگ کمیٹی یا انتظامیہ کو دیں۔