’850 نمبر کو یاد رکھیں، یہ جمہوریت کے قتل کا مظہر ہے‘، راہل گاندھی نے سامنے رکھیں حد بندی کے پیچھے موجود مقاصد

Wait 5 sec.

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے حد بندی بل کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے قتل کی کوشش قرار دیا ہے۔ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حد بندی بل اس لیے لایا جا رہا ہے تاکہ سیٹوں کی تعداد 543 سے 850 کیا جا سکے اور انتخابی حلقوں کا خاکہ من مطابق تیار کیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حد بندی کے ذریعہ انتخابی حلقے کچھ اس انداز سے تیار کیے جائیں گے، جس سے بی جے پی کا ہمیشہ اقتدار پر قبضہ برقرار رہے۔DELIMITATION IS THEIR ONLY ESCAPE: 543 TO 850 IS THEIR WEAPON Gives BJP space to redraw India's electoral map to its advantage Weakens the representation of communities opposed to them Allows them to target specific opposition leaders Will give BJP a massive… pic.twitter.com/7bmyH08YbZ— Congress (@INCIndia) November 28, 2026یہ باتیں راہل گاندھی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔ انھوں نے بے باکی کے ساتھ اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’جب ہم نے انہیں ووٹ چوری کے معاملے میں پکڑا تو وہ نئے نئے آئیڈیاز لے کر آ گئے۔ ہم نے ایک راستہ بند کیا تو یہ نئے راستے لے کر آ گئے۔ ہم نے کئی بار ووٹ چوری کے معاملے پر بی جے پی کو گھیر ا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’100 فیصد جین-زی سمجھتے ہیں کہ ووٹ چوری ہوئی ہے۔ بی جے پی بچنے کے نئے راستے تلاش کر رہی ہے۔ ہم نے انہیں ووٹ چوری کے معاملے میں پھنسا لیا ہے۔ ہم گیانیش کمار کے بارے میں جلد ہی ایک بڑا انکشاف بھی کرنے والے ہیں۔‘‘The BJP can still rig elections, but India knows that they are rigging them.Our polling shows that 80% of India, almost 100% of Gen Z, believes that Narendra Modi, Amit Shah and Gyanesh Kumar steal elections. Now they have come up with a new escape route.The EC has… pic.twitter.com/C2rlqtQImU— Congress (@INCIndia) November 28, 2026مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’یہ سوچ کہ وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں انتخابات میں دھاندلی کر سکتے ہیں، اب پرانی ہو چکی ہے۔ وہ اب بھی انتخابات میں دھاندلی کر سکتے ہیں، لیکن ہندوستان جان چکا ہے کہ وہ دھاندلی کر رہے ہیں۔‘‘ وہ بتاتے ہیں کہ ’’ہم نے ایک سروے کرایا ہے۔ اس کے مطابق ہندوستان کے 80 فیصد لوگ اور جین-زی طبقہ کے تقریباً 100 فیصد لوگ مانتے ہیں کہ نریندر مودی، امت شاہ اور گیانیش کمار انتخابات چوری کرتے ہیں۔ حد بندی کی شکل میں اب وہ ایک نیا منصوبہ لے کر آئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نیا راستہ کیسا نظر آتا ہے، اس کا ڈھانچہ کیا ہے اور اس کا نتیجہ کیا ہونے والا ہے۔ الیکشن کمیشن (ای سی) نے خود کہا ہے کہ 2024 میں 14 کروڑ ایسے لوگوں نے ووٹ ڈالا، جنہیں 2024 میں ووٹ نہیں ڈالنا چاہیے تھا، یعنی جو اہل ووٹر نہیں تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ خود الیکشن کمیشن کے مطابق 2024 کا انتخاب غیر قانونی تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حد بندی کے ذریعہ بھی اقتدار حاصل کرنے کا غلط طریقہ اختیار کیا جائے گا، اور ہم ملک میں آمریت قائم کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے۔BJP को 'वोट चोरी' के मामले में विपक्ष, युवा और GenZ ने घेर लिया है। पिछले 10 साल से BJP 'वोट चोरी' करके चुनाव जीत रही है। BJP ने ऐसे किए चुनाव चोरी ⦿ 2024 में वोट करने वाले 14 करोड़ वोटर्स को चुनाव आयोग ने अवैध घोषित कर दिया, अगर ये वोटर्स फेक थे, तो 2024 का चुनाव भी फेक… pic.twitter.com/1ygsGVTPKG— Congress (@INCIndia) November 28, 2026راہل گاندھی نے بی جے پی کے ذریعہ ووٹ چوری اور سیٹ چوری کی کچھ مثالیں بھی میڈیا کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں نشستوں کی ازسرنو حدبندی کی گئی۔ بہار میں ہم نے آپ کو ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کا معاملہ دکھایا۔ آسام میں حد بندی سے پورے صوبے کا ڈھانچہ بی جے پی کے موافق بدل دیا گیا اور مغربی بنگال میں 100 سے زیادہ نشستیں چوری کی گئیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم نے مودی، شاہ اور گیانیش کو گھیر لیا ہے۔ وہ بھی یہ جانتے ہیں اور ہم بھی یہ جانتے ہیں۔ جیسا کہ میں نے آپ سے کہا، ہمارے پاس گیانیش کمار کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور وہ بچ نہیں پائیں گے۔ ہم یہ معلومات جلد ہی آپ کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔‘‘حدبندی بل کے بارے میں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’حکومت کا ارادہ یہ ہے کہ لوک سبھا میں 543 اراکین کے بجائے 850 اراکین ہونے چاہئیں اور اس کے لیے وہ خواتین کے ریزرویشن کا بہانہ بنا رہے ہیں۔ خواتین ریزرویشن بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔ اسے کل ہی نافذ کیا جا سکتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ 850 ہی کیوں؟ اس کا جواب آسام اور جموں و کشمیر میں ہے، کیونکہ جب آپ کے پاس کھیلنے کے لیے 850 سیٹیں ہوتی ہیں تو آپ جو چاہے تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور ہندوستان کے انتخابی نقشے کو جس طرح چاہیں از سرنو تشکیل دے سکتے ہیں، اس کا دائرہ بہت وسیع ہو جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’اس سے بی جے پی کو اپنے فائدے کے لیے ہندوستان کے انتخابی نقشے کو دوبارہ ترتیب دینے کی گنجائش ملتی ہے، ان طبقوں کی نمائندگی کمزور کرنے کی چھوٹ ملتی ہے جو اس کے خلاف ہیں اور اس کے ذریعہ وہ حزب اختلاف کے مخصوص لیڈران کو نشانہ بنا سکتی ہے۔‘‘ جین-زی طبقہ کو مخاطب کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’جین-زی، براہ کرم 850 نمبر کو یاد رکھیں۔ یہ نمبر ہندوستانی جمہوریت کے قتل کا مظہر ہے۔ اس کا مقصد نریندر مودی، امت شاہ اور گیانیش کمار کو ایک خالی کینوس فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ہندوستان کے انتخابی حلقوں کا نقشہ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکیں۔‘‘Gyanesh Kumar will draw Modi's map.EC captured, now Delimitation CommissionThe composition of Delimitation Commission gives Modi-Shah full control.Gyanesh destroyed your vote. Now, he will destroy India's map.: LoP Shri @RahulGandhi Delhi pic.twitter.com/1yYuhGxiOg— Congress (@INCIndia) November 28, 2026راہل گاندھی کہنا ہے کہ حدبندی کمیشن کو دیکھ کر بھی بی جے پی کی سازش کا اندازہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ دیکھ سکتے ہیں گیانیش کمار اس کے رکن ہوں گے، ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے ایک سابق جج ہوں گے جنہیں مودی اور شاہ منتخب کریں گے۔ کمیٹی کے تیسرے رکن کا انتخاب خود گیانیش کمار کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’گیانیش کمار نے جمہوری نظام کو تباہ ہوتے دیکھا ہے اور اب وہ اس ملک کو تباہ ہوتے دیکھیں گے۔ الیکشن کمیشن پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ اب یہ سب کچھ کرنے کے لیے حدبندی کمیشن کو فعال کیا جا رہا ہے۔ حدبندی کا یہ ڈھانچہ مودی اور شاہ کو مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گیانیش کمار کے فیصلوں کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔‘‘