’حد بندی بل ایک ایسی مشق ہے جس کا مقصد الیکشن چوری کرنا اور ملک کو دھوکہ دینا ہے‘

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج میڈیا اہلکاروں کو حد بندی بل سے متعلق انتہائی وضاحت کے ساتھ بریفنگ دی۔ اس میں انھوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ نئی حد بندی کے ذریعہ 850 انتخابی حلقوں کی تقسیم کچھ اس انداز سے کرے گی کہ حکومت ہاتھوں سے نہ جانے پائے۔ انھوں نے پریس بریفنگ کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ لکھا بھی ہے کہ ’’ہر نوجوان ہندوستانی کو سمجھنا ہوگا کہ 850 کا نمبر بی جے پی کو اقتدار میں رکھنے اور آپ کے حقوق چھیننے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘‘ راہل گاندھی کی اس پوسٹ کو کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے ’ری پوسٹ‘ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کہا جاتا ہے آرینج اب بلیک کی جگہ لے چکا ہے۔ اسی طرح 850 بھی اب نیا 420 ہے۔‘‘ اس طرح پون کھیڑا نے بتانے کی کوشش کی ہے کہ لوک سبھا میں 850 سیٹیں بڑھانا دراصل دھوکہ بازی ہے۔They say, “Orange is the new black.”Similarly, 850 is the new 420.850 is not merely the proposed number of seats in Parliament. It is the predetermined outcome of a partisan exercise, designed to be overseen by a prejudiced referee.Let’s be clear: these 850 seats are not… https://t.co/xWfUeGyUYO— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) November 28, 2026پون کھیڑا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور حد بندی بل کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’850 محض پارلیمنٹ میں سیٹوں کی مجوزہ تعداد نہیں ہے۔ یہ ایک جانبدارانہ عمل کا پہلے سے طے شدہ نتیجہ ہے، جس کی نگرانی ایک متعصب امپائر کے سپرد کی جانی ہے۔‘‘ ان کا اشارہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جانب ہے، جنھیں حد بندی بل پارلیمنٹ سے منظور ہونے کی شکل میں حد بندی کمیشن میں اہم کردار حاصل ہوگا۔’850 نمبر کو یاد رکھیں، یہ جمہوریت کے قتل کا مظہر ہے‘، راہل گاندھی نے سامنے رکھیں حد بندی کے پیچھے موجود مقاصدپون کھیڑا نے اپنی پوسٹ میں لوک سبھا کی سیٹوں کو بڑھا کر 850 کرنے کے پیچھے موجود مقاصد کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’واضح طور پر سمجھ لیجیے کہ ان 850 نشستوں کا مقصد ہندوستان پر بہتر حکمرانی کرنا نہیں ہے۔ ان کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بی جے پی ہندوستان پر زیادہ عرصے تک حکومت کر سکے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’اگر بی جے پی واقعی منصفانہ حد بندی کے لیے پرعزم ہوتی تو وہ لوک سبھا کی موجودہ 543 سیٹوں کو برقرار رکھتی، 2027 کی ذات پر مبنی مردم شماری کے نتائج کو مدنظر رکھتی تاکہ نمائندگی ہندوستان کی سماجی حقیقتوں کی عکاسی کرے، ایک آزاد اور غیر جانبدار حد بندی کمیشن تشکیل دیتی، نہ کہ موجودہ مضحکہ خیز انتظام ہوتا جس میں وزیر اعظم کا نامزد کردہ شخص، وزیر اعظم کا مقرر کردہ شخص اور اس مقرر کردہ شخص کا مقرر کردہ شخص شامل ہو۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی منصفانہ حد بندی چاہتی تو تمام 543 سیٹوں پر او بی سی کے ذیلی کوٹے کے ساتھ خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرتی۔ اس کی جگہ سازشی مجرموں کی طرح انہوں نے خواتین کے ریزرویشن کو ایک ٹروجن ہارس کے طور پر استعمال کیا ہے۔‘‘ کاگنریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ حد بندی کے ساتھ خواتین ریزرویشن کو ایک بہانے کے طور پر آگے بڑھایا تاکہ اپنے اصل ایجنڈے کو چپکے سے نافذ کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ حد بندی ایک ایسی مشق ہے، جس کا مقصد الیکشن چوری کرنا اور ملک کو دھوکہ دینا ہے۔‘‘