شادی کی تقریب اور اسکول پر فضائی حملہ، 30 ہلاک

Wait 5 sec.

میانمار: میانمار میں شادی کی تقریب اور اسکول پر فضائی حملوں کے باعث 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امدادی کارکنوں کا بتانا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر جنوبی ریاست شان کے گاؤں ’مو بائی‘ میں شادی تقریب پر حملے میں 21 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 35 شدید زخمی ہوگئے۔اس سے قبل وسطی میانمار کے علاقے مگ وے کے گاؤں ’اِن یون‘ میں ایک اسکول پر فضائی حملہ ہوا، جس میں طلبہ، نوجوان راہبوں اور اساتذہ سمیت کم از کم 20 شہری ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں فوج کی جانب سے مغربی میانمار کی ریاست راکھین کے قصبے مراوک یو میں بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوج کے زیرِ قیادت حکومت نے اِن حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ علاقہ ’اراکان آرمی‘ کے زیرِ کنٹرول ہے جو ملک کی فوجی حکومت کے خلاف لڑنے والی مضبوط ترین نسلی افواج میں سے ایک ہے۔افغانستان میں اسکول کے قریب دھماکا، 7 طلباء جاں بحقواضح رہے کہ 2021 میں آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں فوج اور مخالف مسلح قوتوں کے درمیان خونریز لڑائیاں جاری ہیں۔