ظہران ممدانی کا کامیاب آپریشن، اسپتال سے ڈسچارچ

Wait 5 sec.

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایڑی کے پٹھے کی سرجری کامیاب ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر ظہران ممدانی رواں ماہ صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، اس دوران ان کی ایڑیاں زخمی ہوگئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق 20 نومبر کو سٹی ہال میں نیوز کانفرنس کے دوران ممدانی نے بتایا تھا کہ میدان میں اترنے کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے گول کردیا تھا، مگر وہ یہ بھول گئے تھے کہ ان کی عمر 35 سال ہے، جس کے کچھ دیر بعد ان کی ایڑیاں پھٹ گئیں۔انہوں نے اس چوٹ کی وجہ مناسب وارم اَپ اور جسمانی ورزش نہ کرنے کو قرار دیا تھا۔ تاہم میئر نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی ٹیم نے صحافیوں کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 10 گول سے ہرایا تھا۔ممدانی کے پریس سیکریٹری نے ایک بیان میں کہا کہ سرجری کامیاب رہی ہے اور ان کی مکمل صحت یابی کی توقع ہے۔ انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ایلون مسک کا یوٹرن، ٹرمپ کے MAGA سے فاصلے کا اعلان، خود کو اعتدال پسند قرار دے دیارپورٹس کے مطابق سٹی ہال نے میئر کی رازداری کا حوالہ دیتے ہوئے اس اسپتال کا نام بتانے سے انکار کیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔