انقرہ: ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین اور انسانی اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ، گرفتاریوں اور ملک بدری کا عمل تیز کر دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں پر میزبان ممالک نے ملک بدری کا عمل تیز کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران خواتین و بچوں سمیت 107 غیر قانونی افغان گرفتار کرلئے گئے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ شہر بالیکسیر میں دو گاڑیوں سے 14 بچوں سمیت 27 افغان شہری گرفتار کئے گئے، صوبہ ماردین کے ضلع میدیات میں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپے 80 افغان پکڑے گئے۔گرفتار افغان شہریوں کو غیر قانونی تارکین وطن کے مراکز منتقل کر دیا گیا جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان عدالتی حکم پر جیل منتقل کر دیے گئے۔افغانستان میں اسکول کے قریب دھماکا، 7 طلباء جاں بحقترکیہ مائیگریشن ایجنسی کے مطابق جنوری تا اکتوبر کے دوران 33 ہزار 341 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کئے گئے، ترکیہ میں گرفتار غیر دستاویزی تارکین وطن میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔