نیتن یاہو نے آئزنکوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کی پہلی باری لینے کی پیش کش کر دی

Wait 5 sec.

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے گادی آئزنکوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کی پہلی باری لینے کی پیش کش کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سازی کے لیے دونوں رہنما آج ہرزلیہ میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ ان مذاکرات سے قبل نیتن یاہو نے قومی حکومت اتحاد کی حکومت بنانے کے لیے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر باری باری ذمے داری نبھانے کی تجویز دی ہے۔نیتن یاہو نے مجوزہ مخلوط حکومت میں وزارتِ عظمیٰ کی پہلی باری آئزین کوٹ کو دینے کی پیشکش کر دی ہے، انھوں نے ایکس پر لکھا کہ وہ تمام معاملات ایک طرف رکھ کر اس بات پر متفق ہیں کہ آئزنکوٹ ابتدا میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالیں، جب کہ وہ بعد میں متبادل کے طور پر یہ ذمے داری ادا کریں۔نیتن یاہو نے ہفتے کی شب کہا کہ وہ اس اصول سے دست بردار ہونے کے لیے تیار ہیں کہ سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہی حکومت کا سربراہ ہونا چاہیے۔آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کی جماعت لیکود کی سنجیدگی جانچنے کا عندیہ دے دیا ہے اور مذاکرات فوری شروع کرنے پر زور دیا۔ آئزنکوٹ کی جماعت یشار نے کہا حکومت سازی کے تمام ممکنہ راستوں پر غور کیا جائے گا۔نیتن یاہو کا کہنا تھا ’’میری قیادت میں لیکود ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور آئزنکوٹ کی جماعت کے مقابلے میں اسے ڈھائی لاکھ ووٹوں کی نمایاں برتری حاصل ہے۔ فطری طور پر مخلوط حکومت کی قیادت مجھے کرنی چاہیے یا کم از کم باری باری وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے معاہدے میں میری باری پہلے آنی چاہیے۔بلیک فرائیڈے پر رعایتی خریداری سے متعلق اہم خبرانھوں نے کہا ’’لیکن وجودی خطرے کی سنگینی اور اس امکان کے پیشِ نظر کہ ایسی حکومت قائم ہو سکتی ہے جس میں اس خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہ ہو، ایک رہنما کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے کہ میں ہر چیز کو ایک طرف رکھ دوں، حتیٰ کہ سب سے بڑی جماعت کے اصول کو بھی، اور اس بات پر آمادہ ہو جاؤں کہ گادی آئزنکوٹ پہلے وزیرِ اعظم کی ذمہ داریاں سنبھالیں، جب کہ حکومت کی مدت کے آغاز میں میں متبادل وزیر اعظم کے طور پر کام کروں۔‘‘27 اکتوبر کے انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے آئزنکوٹ کے پاس 28 دن ہیں۔ انھوں نے اس پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لیکود واقعی حقیقی اتحاد کے لیے تیار ہے تو میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کی سنجیدگی جانچنے کے لیے تیار ہوں۔