مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے مجوزہ حد بندی بل کے خلاف کانگریس نے ’انڈیا بلاک‘ سے ناراض ڈی ایم کے کو منانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اس حوالے سے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’انڈیا بلاک کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ میں تھرو ایم کے اسٹالن سے ملاقات کرنے کے لیے چنئی جا رہا ہوں۔ ان سے اور ڈی ایم کے سے حد بندی سے متعلق آئینی ترمیمی بلوں کی مخالفت کرنے کی اپیل کروں گا۔‘‘ مجوزہ حد بندی بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’850 نشستوں تک توسیع ہندوستان میں جمہوریت کو ختم کر دے گی۔ اس سے بی جے پی-آر ایس ایس کو اپنے فائدے کے لیے ہندوستان کے پورے انتخابی نقشے کو دوبارہ ترتیب دینے کی لامحدود گنجائش مل جائے گی۔‘‘Senior leaders of the INDIA bloc and I are going to Chennai to meet Thiru @mkstalin and request him and the DMK to oppose the delimitation Constitutional amendment bills.An expansion to 850 seats will finish democracy in India. It will give BJP-RSS unlimited space to redraw…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 29, 2026راہل گاندھی نے تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ کو اپنا بھائی بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’بھائی اسٹالن ہمیشہ تمل مخالف قوتوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے رہے ہیں۔ قومی مفاد، تمل ناڈو کے مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے ہمیں مل کر اس بل کو شکست دینی ہوگی۔‘‘ حالانکہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ساتھ انڈیا بلاک کے کون کون سے رہنما ایم کے اسٹالن سے ملنے چنئی جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پیش نظر ہفتہ (28 نومبر) کو انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس میں آر جے ڈی، ٹی ایم سی، آئی یو ایم ایل اور آر ایس پی جیسی سیاسی پارٹیوں نے شرکت کی تھی، جبکہ ڈی ایم کے اور این سی پی (ایس پی) نے اس میٹنگ سے دوری بنائے رکھی۔’جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے حد بندی بل لایا جا رہا‘، انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر کھڑگے کا بیانकांग्रेस अध्यक्ष व राज्यसभा में नेता प्रतिपक्ष श्री@kharge और नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi के साथ INDIA गठबंधन के फ्लोर लीडर्स की बैठक हुई। इस बैठक में परिसीमन बिल को लेकर चर्चा हुई। हमारी साफ मांग है ⦿ लोकसभा की वर्तमान संख्या को बरकरार रखा जाए⦿ लोकसभा की वर्तमान… pic.twitter.com/ikJLWwJWNf— Congress (@INCIndia) November 28, 2026قابل ذکر ہے کہ انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ پارٹی نے میٹنگ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے ساتھ انڈیا بلاک کے فلور لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں حد بندی بل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ہمارا واضح مطالبہ ہے:لوک سبھا کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھی جائے۔لوک سبھا کی موجودہ نشستوں کی تعداد کے مطابق خواتین کو ریزرویشن دیا جائے۔آئندہ 25 سال تک لوک سبھا میں ریاستوں کے درمیان نشستوں کی موجودہ تقسیم برقرار رکھی جائے۔