تہران: ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر سیریک کے ساحلی علاقے میں امریکی ڈرون نے ایک کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ ماہی گیروں کی کشتی پر کیا، حملے کے وقت کشتی میں 3 افراد موجود تھے۔ایرانی فوج کے مطابق حملے کے بعد کشتی پر سوار ایک شخص لاپتا ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ 2 افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مؤثر اور بااختیار حفاظت نے ایران کی اسٹریٹجک پوزیشن کو مستحکم کر دیا ہے۔عباس عراقچی نے یومِ بحریہ کے موقع پر ملک کی بحری افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایران کے بہادر بحری فوجی جہاں کہیں بھی ایرانی پرچم لہرایا جاتا ہے، ملک کا دفاع کرتے ہیں۔انھوں نے کہا جنگ کے دوران اور بعد میں آبنائے ہرمز کی حفاظت نے ایران کا بحری اقتدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، ایرانی بحریہ نے علاقائی، بین الاقوامی پوزیشن میں ایران کی اسٹریٹجک حیثیت کو مستحکم کیا۔امریکی ریاست میں زلزلے کی ویڈیوز، ایئرپورٹ بھی لرزنے لگاایرانی وزیر خارجہ نے کہا بحریہ کی مسلسل کامیابیاں ایرانی افواج کے بہادر اہلکاروں کی تیاری وطاقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔