بنگال: ’بسلیری‘ پانی میں پایا گیا خطرناک بیکٹیریا، ایک بیچ کی فروخت پر روک!

Wait 5 sec.

پیکجڈ پانی فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ’بسلیری‘ کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہے۔ گوا کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی کمپنی کے پلانٹ سے لیے گئے پانی کے نمونے میں بیکٹیریا پائے گئے ہیں۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے اس معاملے میں بسلیری انٹرنیشنل کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس ہفتے کمپنی کے خلاف یہ دوسری کارروائی ہے۔News Alert! FSSAI sanctions prosecution against Bisleri in another case after bacteria found in sample from Bengal.— Press Trust of India (@PTI_News) November 27, 2026ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی9 بھارت ورش‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق فوڈ سیفٹی محکمہ کی ٹیم نے جولائی 2026 میں مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں واقع بسلیری کے پلانٹ (گاؤں تیلی پاڑا، پن کوڈ 735133) سے پانی کا یہ نمونہ جانچ کے لیے لیا تھا۔ ابتدائی لیبارٹری کی جانچ میں نمونہ ناکام ہونے کے بعد اسے ریفرل لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔ ریفرل لیبارٹری نے بھی اپنی رپورٹ میں پانی میں کولی فارم بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔’یہ معاملہ 14 ماہ پرانا ہے‘، مقدمہ کا سامنا کر رہی کمپنی ’بسلیری‘ نے پیش کی اپنی صفائیجانچ رپورٹ سامنے آنے کے بعد 12 اگست 2026 کو اس مخصوص بیچ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اب غذائی تحفظ کے معیار کی خلاف ورزی کے معاملے میں بسلیری انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔متاثرہ بیچ کی تفصیلاتبیچ نمبر: پی بی 201تیاری کی تاریخ: 20.7.2026آخری تاریخ استعمال (ایکسپائری ڈیٹ): 19.01.2027کینسر پیدا کرنے والے مادے پائے جانے کے بعد بسلیری کمپنی پر مقدمہقابل ذکر ہے کہ بسلیری کے خلاف یہ کارروائی کچھ روز قبل گوا کے پلانٹ سے لیے گئے پانی کے نمونے کی جانچ میں خامی سامنے آنے کے بعد کی گئی کارروائی کے علاوہ ہے۔ گوا کے معاملے میں جانچ کے دوران پانی میں برومیٹ کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی تھی۔ اس کے باعث پانی کے نمونے کو غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔