دہلی-این سی آر: گھنے کہرے کے ساتھ آلودگی میں اضافہ، درجہ حرارت میں بھی کمی کے آثار

Wait 5 sec.

دہلی-این سی آر میں سردی کا اثر اب دھیرے دھیرے بڑھنے لگا ہے۔ ہفتہ کی صبح لوگوں کی روزمرہ سرگرمیوں کا آغاز ہلکے کہرے کے درمیان ہوا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیش گوئی اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل کمی اور موسم کے بدلتے مزاج کے باعث جلد ہی لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 نومبر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کی مقدار بھی زیادہ ہے جو صبح کے وقت 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے لیے ’کہرے‘ کا الرٹ جاری کیا ہے۔दिल्ली-एनसीआर में ठंड ने दी दस्तक, घनी धुंध के साथ बढ़ा प्रदूषण, अधिकतम तापमान में भी गिरावट के आसार· राष्ट्रीय राजधानी क्षेत्र में सर्दियों का प्रभाव अब धीरे-धीरे तेज होने लगा है। भारतीय मौसम विज्ञान विभाग के पूर्वानुमानों और ताजा आंकड़ों के अनुसार, लगातार पारे में आ रही… pic.twitter.com/bNLtwLSEq7— IANS Hindi (@IANSKhabar) November 28, 2026آئی ایم ڈی سے دستیاب معلومات کے مطابق 29 اور 30 نومبر کو درمیانے درجے کا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ان دنوں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس تک رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب دسمبر کے آغاز میں بھی راحت ملنے کے آثار نہیں ہیں۔ یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک موسم درمیانے سے ہلکے کہرے کی زد میں رہے گا اور درجہ حرارت 23 ڈگری (زیادہ سے زیادہ) اور 9 ڈگری (کم سے کم) کے درمیان اتار چڑھاؤ کرتا رہے گا۔ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی جائے گی، جس سے دن کے وقت بھی سردی بڑھے گی۔ موسم میں تبدیلی اور درجہ حرارت میں کمی کا براہ راست اثر ہوا کے معیار پر پڑ رہا ہے۔ کہرے اور سرد ہواؤں کے باعث آلودگی کے ذرات فضا میں جمع ہو رہے ہیں جس سے ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ایک بار پھر ’خراب‘ سے ’انتہائی خراب‘ زمرے کی جانب بڑھنے لگا ہے۔سپریم کورٹ دہلی میں صرف بی ایس-6 گاڑیوں کو اجازت دینے کے حق میں، فضائی آلودگی پر سماعت کے دوران جسٹس باگچی کا اہم تبصرہراجدھانی کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح پر نظر ڈالیں تو صورتحال کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق چاندنی چوک میں ہوا کا معیار سب سے خراب ہے، جہاں اے کیو آئی 325 درج کیا گیا ہے جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ سی آر آر آئی متھرا روڈ کا اے کیو آئی 333 ہے۔ ڈی ٹی یو دہلی کا اے کیو آئی بھی 317 تک پہنچ گیا ہے۔ چھاؤلہ اور بوانا علاقوں میں اے کیو آئی بالترتیب 288 اور 277 درج کیا گیا جو ’خراب‘ زمرے میں ہے۔ براڑی کراسنگ میں اے کیو آئی 283 ہے۔