ایران امریکا اور اسرائیلی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، مسعود پزشکیان

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیلی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ تہران سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، مذاکرات منطق کےساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت اور دھمکیاں قبول نہیں، دشمن ایران میں اختلافات اور بدامنی کو ہوا دینا چاہتا ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کے ذریعے موجودہ بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ایران نے کویت پر حالیہ ڈرون حملے میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں واضح کیا کہ تہران اس حملے کے پیچھے نہیں ہے۔عباس عراقچی نے کویتی ہم منصب کو پیشکش کی کہ اس واقعے کی تحقیقات میں حصہ لینے کیلیے تیار ہیں۔