’آخر ایک عام آدمی اپنی تھالی اور اپنے خاندان کی ضروریات میں کتنی کٹوتی کرے؟‘ بے تحاشہ مہنگائی پر کانگریس کا اظہار تشویش

Wait 5 sec.

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پہلے اکثر کہا جاتا تھا کہ دال روٹی کھا کر گزارا کر رہے ہیں! لیکن مودی حکومت کی مہنگائی نے عام آدمی کی تھالی سے دال روٹی بھی چھین لی ہے!‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’مودی حکومت میں عام آدمی کی رسوئی پر مہنگائی کا ایسا تابڑتوڑ حملہ ہوا ہے کہ اب ایک عام خاندان کے لیے اپنا گھر چلانا ہی سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔‘‘पहले अक्सर कहा जाता था- दाल-रोटी खा कर गुजारा कर रहे हैं !लेकिन मोदी सरकार की महंगाई ने आम आदमी की थाली से दाल-रोटी भी छीन ली है!मोदी सरकार में आम आदमी की रसोई पर महंगाई का ऐसा ताबड़तोड़ हमला हुआ है कि अब एक आम गृहस्थ के लिए अपना घर चलाना ही सबसे बड़ी चुनौती बन गया है।आमदनी… pic.twitter.com/QBwAhip2p1— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) November 29, 2026جے رام رمیش نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آمدنی وہیں کی وہیں ہے، لیکن کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ مہنگائی غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کی کمر توڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے بچت ختم ہو رہی ہے اور قرض بڑھ رہا ہے۔‘‘کانگریس لیڈر نے گزشتہ ایک سال کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اعداد و شمار بھی پیش کیے، جو درج ذیل ہیں:پیاز کی قیمتوں میں 98.36 فیصد اضافہ، یعنی تقریباً دوگنیچینی 30 فیصد مہنگیارہر کی دال 17.55 فیصد مہنگیسورج مکھی کا تیل 15.7 فیصد مہنگاچاول 12.05 فیصد مہنگادودھ، گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ’آمدنی چونّی، خرچا پانچ روپیّا!‘، بے تحاشہ بڑھتی مہنگائی پر کانگریس نے مرکزی حکومت کو بنایا ہدف تنقیدکانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ ’’آخر ایک عام خاندان کرے تو کیا کرے؟ چولہا جلائے تو گیس مہنگی، روٹی کھائے تو دال مہنگی، دال بنائے تو تیل مہنگا، سبزی بنائے تو پیاز مہنگی اور بچوں کے لیے دودھ بھی مہنگا! ملازمت پر جائے تو پٹرول، ڈیزل اور سی این جی مہنگی۔ اس کے علاوہ دوائیں مہنگی اور تعلیم کی فیس بھی مہنگی! آخر ایک عام آدمی اپنی تھالی اور اپنے خاندان کی ضروریات میں کتنی کٹوتی کرے؟‘‘ جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’ایک طرف محنت کش لوگوں کی مزدوری اور آمدنی گزشتہ 12 سال سے تقریباً ایک ہی سطح پر ہے، تو دوسری طرف مہنگائی ان کی بچی کھچی کمائی بھی نگل رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ خاندانوں کے سامنے اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور گھر کا خرچ چلانے کے لیے قرض لینے کی نوبت آ رہی ہے۔‘‘ملک میں مہنگائی کا اثر رسوئی تک جا پہنچا، گزشتہ ایک سال کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ!جے رام رمیش کے مطابق خانگی امور اور رسوئی کی ذمہ داری سنبھالنے والی عام خواتین کے لیے تو زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ ہر ماہ محدود رقم میں راشن، بچوں کی تعلیم، دواؤں اور گھر کے دیگر اخراجات کا حساب بٹھانا ہی ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا یہی مودی حکومت کا ’ناری وندن‘ ہے، جس میں خواتین کے لیے اپنا گھر چلانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے؟‘‘مہنگائی پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، طنزیہ کارٹون شیئر کر کے بھی اٹھائے سوالایک اخبار کا تراشا شیئر کرتے ہوئے جے رام رمیش نے لکھتے ہیں کہ ’’اس وقت شادیوں کا موسم چل رہا ہے۔ جن خاندانوں میں شادی بیاہ کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ان کے لیے مہنگائی نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ راشن، کھانے پینے کی اشیاء، کپڑوں، سجاوٹ اور دیگر ضروری انتظامات پر ہونے والا خرچ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جو خاندان سالوں کی بچت سے اپنے بچوں کی شادی کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، انہیں اب اپنی جمع پونجی کے ساتھ قرض کا بھی سہارا لینا پڑ رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کروڑوں عام ہندوستانیوں کی تھالی چھوٹی ہو گئی ہے، جیب خالی ہو گئی ہے اور سر پر قرض کا بوجھ بڑھ گیا ہے! ان تمام باتوں کے باوجود مغرور وزیر اعظم مہنگائی کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔‘‘