اسپین میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

اسپین میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزائر کینری کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 78 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 100 افراد سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔جزائر کناری میں تارکینِ وطن کی آمد میں اکتوبر سے تیزی آئی ہے اور 25 نومبر کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 2,100 افراد پہنچے جن میں سے زیادہ تر ‘ایل ہیرو’ پہنچے، جس کی کل آبادی 11,400 ہے۔یہ پڑھیں: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی, 34 ہلاک، متعدد لاپتہعلاقائی رہنما فرنینڈو کلاویجو نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "اس نئے سانحے پر بہت زیادہ دکھ اور بے بسی کا احساس ہو رہا ہے۔ انہوں نے ہسپانوی حکومت اور یورپی کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "یہ انسانی ہنگامی صورتحال ‘ایل ہیرو’ سے شروع نہیں ہوتی، بلکہ سینیگال اور گیمبیا کے ساحلوں سے شروع ہوتی ہے، جہاں ہمیں کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔”ہسپانیہ کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز ان یورپی رہنماؤں میں شامل ہیں جو معیشت کے لیے تارکینِ وطن کی آمد کے فوائد کے پرزور حامی ہیں، جبکہ دائیں بازو کی جماعتیں، جو رائے عامہ کے جائزوں میں آگے ہیں، تارکینِ وطن پر کہیں زیادہ سخت کنٹرول چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں تارکینِ وطن انتہائی گنجان بھری کشتیوں میں بحر اوقیانوس عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ سمندر کی سخت لہروں اور تیز دھاروں کے باوجود ہسپانوی علاقے تک پہنچ سکیں۔ عام طور پر خزاں کے موسم میں تارکینِ وطن کی آمد میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ اس دوران سمندری حالات نسبتاً زیادہ سازگار ہوتے ہیں۔