افغانستان کے صوبہ کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 طلباء جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔صوبائی حکام کےمطابق اسعد آباد میں دھماکا اسکول سے متصل ایک مکان میں ہوا جہاں کان کنی کے لیے دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے میں زخمیوں کی بڑی تعداد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں کے قریب دھماکا خیز مواد کی موجودگی نے طالبان رجیم کے سیکیورٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات پر سنگین سوال کھڑے کردیے۔