’’انتقام قطعی است‘‘ ایرانی اخبار کی شائع کردہ ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی

Wait 5 sec.

تہران (30 جون 2026): ایرانی اخبار ’’ہمشہری‘‘ کی شائع کردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق متنازع سرخی اور تصویر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔تہران میونسپلٹی کی ملکیت والے ایرانی روزنامہ ہمشہری نے منگل کے روز اپنے پہلے صفحے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر شائع کی، جس میں وہ ایک اسنائپر کی دوربین کے نشانے پر دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ اس کے اوپر سرخی درج تھی: ’’انتقام قطعی است۔‘‘ (یعنی انتقام یقینی ہے)ایرانی اخبار نے یہ پیغام ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای سے منسوب کیا، ذیلی سرخی میں لکھا گیا ’’جنگی مجرموں کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔‘‘اخبار کی رپورٹ میں کئی سینئر علما کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں ایران اور اسرائیل کی مشترکہ امریکی فوجی کارروائی کے دوران ایرانی رہنماؤں کی شہادتوں کے ردعمل میں جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔لیزا کُک کو ہٹانے میں ناکام صدر ٹرمپ کے حق میں بڑا فیصلہواضح رہے کہ ہمشہری ایران کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے روزانہ اخبارات میں شمار ہوتا ہے اور اسے تہران میونسپلٹی کی مالی معاونت حاصل ہے۔Hamshahri, a newspaper owned by Tehran Municipality, published a front page on Tuesday showing US President Donald Trump framed in a sniper scope's crosshairs beneath the headline: "Revenge is Certain."https://t.co/FzQYHLhjnb pic.twitter.com/AkcM8LvhXb— Iran International English (@IranIntl_En) June 30, 2026