یو اے ای: جولائی کے لیے پٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

Wait 5 sec.

یو اے ای (30 جون 2026): متحدہ عرب امارات میں جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی 2026 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی خوردہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ترمیم شدہ نئی قیمتوں کے تحت یکم جولائی سے سپر 98 پٹرول کی قیمت 3.40 درہم فی لٹر ہوگی۔ اس سے قبل جون میں اس کی قیمت 3.95 درہم تھی۔جولائی کے لیے اسپیشل 95 پٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ اسپیشل 95 پیٹرول کی نئی قیمت 3.29 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جون میں اس کی قیمت 3.83 درہم تھی۔اس کے علاوہ ای پلس پٹرول اب 3.21 درہم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا، جو کہ جون میں 3.76 درہم فی لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔یو اے ای کی جانب سے سب سے زیادہ کمی ڈیزل کی قیمت میں کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 3.60 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جون میں اس کی قیمت 4.33 درہم فی لیٹر تھی۔نظر ثانی شدہ قیمتیں یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔