ملک کی راجدھانی سمیت دیگر شہروں میں ایک بار پھر سے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک طرف جہاں قومی راجدھانی دہلی میں ٹماٹر کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں، دوسری جانب جون کے مہینے میں ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 18 فیصد بڑھ گئی ہے۔ جبکہ پیاز کی قیمتوں میں اوسط 10 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ ملک میں پڑنے والی شدید گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی عام لوگوں کی جیب پر بھی اثر پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں جون مہینے کی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کی مہنگائی میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ آئیے ذیل میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ سرکاری اعداد و شمار کس جانب اشارہ کر رہے ہیں۔جب جنگ ہندوستانی گاؤں تک پہنچ گئی... جے دیپ ہاردیکرٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے کھانے پینے کی چیزوں کی مہنگائی کو لے کر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کنزیومر افیئرز منسٹری کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی اوسط خوردہ قیمت 18 فیصد، پیاز کی 11 فیصد اور آلو کی قیمت میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس میں ان تینوں سبزیوں کا حصہ 1.75 فیصد ہے۔ سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ٹماٹر کی قیمتوں میں 25 فیصد اور پیاز کی قیمتوں میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ آلو کی قیمتوں میں 17 فیصد کی کمی آئی ہے۔اترپردیش، بہار اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں ٹماٹر 50 فیصد تک مہنگے ہو گئے ہیں، جبکہ دہلی میں قیمت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے کیونکہ شدید گرمی نے پیداوار کو نقصان پہنچایا اور سپلائی میں رکاوٹ ڈالی۔ بے موسم بارش سے فصل کے اسٹوریج کی کوالیٹی پر اثر پڑنے کے بعد کئی ریاستوں میں پیاز کی قیمتیں 10 سے 20 فیصد بڑھی ہیں۔ مانسون کے آنے، اس کے پھیلاؤ اور تیزی کی بنیاد پر مانسون کے دوران پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں موسمی اچھال آتا رہتا ہے۔ ال نینو اور بارش میں تاخیر کے باعث پڑی شدید گرمی نے ٹماٹر کی نازک فصل کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔آزادپور پیاز تاجر ایسوسی ایشن کے صدر اشوک کوشک نے کہا کہ نہ صرف سپلائی کم ہوئی ہے بلکہ ٹماٹر کا دور دراز کے علاقوں میں نقل و حمل بھی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے یہ پھل جلدی پک گیا ہے۔ راجستھان اور ہریانہ سے دہلی آنے والے ٹماٹر کی سپلائی کم ہو گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔