اروناچل پردیش (30 جون 2026) بھارت میں تباہ کن بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی ریاست اروناچل پردیش اس وقت تیز بارشوں کی زد میں ہے اور پہاڑی علاقوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک موٹر سائیکل سوار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بارشوں سے تباہ حال سڑک سے گزر رہا ہے کہ اچانک لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو جاتی ہے اور مٹی کے بڑے بڑے تودوں اور سیلابی ریلے میں بہہ کر نوجوان موٹر سائیکل سوار نیچے چلا جاتا ہے۔ Absolutely terrifying footage from India shows a biker being swept away as a massive landslide tears down a mountainside after relentless rain in Arunachal Pradesh.The landslide also blocked the Siji River.Against all odds, the biker survived without injuries. A miracle…— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 29, 2026 تاہم جس کو اللہ رکھے، اس کو کون چکھے، جس طرح اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے، اسی طرح کچھ دیر بعد یہ بند بھی ہو جاتی ہے، جس کی و۳جہ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی زندگی بچ جاتی ہے۔اس خطرناک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نوجوان کے بچنے کو اس کی خوش قسمتی قرار دے رہے ہیں اور کچھ نوجوان کے تباہ حال سڑک پر گاڑی لے جانے کو غلط اقدام قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے اس واقعے کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اروناچل میں لینڈ سلائیڈنگ بے ترتیب اور غیر منصوبہ بند جنگلات کی کٹائی اور پہاڑیوں کی کٹائی کا نتیجہ ہے۔