سیا گوئل اور چیتن چوہدری کی کیتن اگروال کو قتل کرنے سے پہلے کی ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

بھارت میں منگیتر کیتن اگروال کو قتل کرنے والی سیاگوئل اور اس کے بوائے فرینڈ چیتن چوہدری کی ویڈیو سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جون 2026 کو لوہا گڑھ فورٹ میں 26 سالہ کیتن اگروال کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس کی پولیس تحقیقات کررہی ہے جس کے بعد ہوشربا انکشافات سامنے آرہے ہیں۔پولیس ملزمہ سیا گوئل کی گرفتاری کے بعد اس کے مالی معاملات کو بھی دیکھ رہی ہے جیسے کہ اس نے قتل سے پہلے کتنی رقم نکلوائی، بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس اور چیتن نے بھی رقم کے لیے اسے بلیک میل کیا تھا۔Ketan Agarwal and Siya Goyal case – Latest News and Updatesتاہم اب ملزمہ اور اس کے بوائے فرینڈ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایک کیفے میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیا گوئل اور چیتن کیفے میں موجود ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہیں بیٹھ کر انہوں نے کیتن کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔واضح رہے کہ پولیس نے سیا گوئل اور چیتن چوہدری کو گزشتہ دنوں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔