ایس آئی ٹی تحقیقات کا مقصد بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے بڑے لیڈران کو بچانا ہے: کشوری لال شرما

Wait 5 sec.

اترپردیش کے امیٹھی سے کانگریس رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے ایودھیا کے رام مندر میں چندے کی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کی ایس آئی ٹی تحقیقات کو محض دکھاوا قرار دیا ہے۔ انہوں نے پیر کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ ایس آئی ٹی تحقیقات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بڑے لیڈران کو بچانے کی کوشش ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس اس کے خلاف پورے ملک میں عوامی بیداری مہم چلائے گی۔Amethi, Uttar Pradesh: Congress MP Kishori Lal Sharma says, "From the very day this issue came up, it was clear that the government’s intentions were questionable. SIT can never be formed without the FIR. You formed the SIT. It felt from that very day that a cover-up story would… pic.twitter.com/Whmczb54dz— IANS (@ians_india) June 29, 2026امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ کشوری لال نے کہا کہ کانگریس کو ایس آئی ٹی تحقیقات پر بھروسہ نہیں ہے اور یہ صرف بڑے اور طاقتور لوگوں کو بچانے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق ’ڈبل انجن‘ کی حکومت اس معاملے کی جانچ میں حقائق کو چھپانے اور اس میں ملوث بڑے لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں وی ایچ پی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے بڑے لیڈران شامل ہیں۔کانگریس رکن پارلیمنٹ کشوری لال کے مطابق اگر رام مندر چوری معاملے کی صحیح طریقے سے تحقیقات ہو جائے تو ’دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔‘ صرف 8 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا کافی نہیں ہے، کیونکہ اس کے پیچھے کے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس اس معاملے پر ملک بھر میں عوامی بیداری مہم چلائے گی اور بی جے پی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے رکھے گی۔ کیونکہ ’جو رام کے نہیں ہوئے، وہ ملک کے کیا ہوں گے۔‘کشوری لال شرما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک کا نوجوان بے روزگاری کے مسائل سے دوچار ہے، طلبہ پیپر لیک سے پریشان ہیں اور خودکشی کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کچھ منتخب لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل کو ایودھیا جائیں گے اور ’رام للا‘ کے درشن کریں گے۔