انڈیا اور پاکستان کے سو سے زائد سابق سفارتکاروں، سیاستدانوں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مشترکہ اپیل کی ہے کہ وہ باہمی مذاکرات، سفارتی تعلقات، تجارت اور عوامی روابط کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں کیونکہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ تنہائی کے بجائے روابط، مخاصمت کے بجائے مکالمہ اور تصادم کے بجائے تعاون‘ کا راستہ اختیار کیا جائے۔‘