’صہیونی حکومت غزہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ترکیہ کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے‘

Wait 5 sec.

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ترکیہ کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔اپنے ردعمل میں طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں صہیونی حکومت کے الزامات کی کوئی پرواہ نہیں ہماری تاریخ مظلوموں کو پناہ دینے سے بھری پڑی ہے، ماضی میں نازی ظلم سے بھاگنے والے ہوں یا کوئی اورہم نے پناہ دی۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکمرانوں کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہماری تاریخ نسل کشی، قتل عام، جبر اور نوآبادیاتی نظام سے پاک ہے ہماری ہزاروں سالہ تاریخ صرف انصاف اورہمدردی کی تاریخ ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ہماری شاندار تاریخ میں صرف انصاف اور ہمدردی کی جھلک نظر آتی ہے۔