’شام غیرملکی سازشوں کے لیے امتحان گاہ نہیں‘

Wait 5 sec.

صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام ’غیر ملکی سازشوں کے لیے امتحان گاہ نہیں‘ ہے۔المیادین نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق صدر احمد الشرع کا کہنا ہے کہ یہ ملک نہ تو غیر ملکی سازشوں کے امتحان کی جگہ ہے اور نہ ہی دوسروں کے عزائم کو پورا کرنے کا مقام ہے۔انہوں نے اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی کیونکہ ملک کے جنوبی حصوں میں دراندازی جاری ہے۔مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب رہنے والے بےگھر ہونے پر مجبور ہوئے اور  شام کی وزارت خارجہ نے "اسرائیلی جارحیت” کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو "شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔الشرع نے مزید کہا کہ "ہم علاقائی سالمیت اور استحکام کے لیے اپنے وعدے کو نبھانے پر زور دیتے ہیں”۔